Book Name:Dost Kaise Banain

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیجئے، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کا عطاکردہ رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کیجئے،مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرکے فیضانِ قرآن حاصل   کیجئے، الحمدللہ! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، حضرت علامہ مولانا، ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ ہر ہفتے  کو بعدِ نمازِ عشا مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے   ہیں اس میں شرکت کیجئے، سوشل میڈیا  (یعنی فیس بک (Facebook)، انسٹا گرام(Instagram)،واٹس ایپ(WhatsAppٹوئٹر (Twitter) یوٹیوب(YouTube) پر دعوتِ اسلامی کے مختلف پیجز(Pages) بنے ہوئے  ہیں ان کو دیکھئے  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اچھی صحبت حاصل ہو گی۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔   

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 40 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! دنیا و آخرت کی بھلائیاں پانے اور نیک لوگوں کی صحبت حاصل کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ نیک اعمال پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے اس کی برکت سے آپ اپنے اندر واضح تبدیلی ہوتی ہوئی محسوس کریں گے الحمد للہ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہماری اصلاح کے لئے ہمیں ”72 نیک اعمال“ عطا فرمائے ہیں جن پر عمل کرکے ہم بہت سے نیک اعمال کے عامل اور گناہوں سے بچ سکتے ہیں انہیں نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 40 یہ ہے کہ کیا آپ کی کسی ایک یا چند سے دُنیوی