Book Name:Dost Kaise Banain

طور پر ذاتی دوستی تو نہیں ہے؟ (ذاتی دوستیاں اور گروپ تنظیمی کاموں کی ترقی میں عام طور پر رکاوٹ بنتے ہیں۔) اس نیک عمل میں ہمیں یہ سکھایا گیا ہے کہ ہماری کسی سے دوستی اپنے ذاتی یا دنیاوی مفاد کے لئے نہ ہو بلکہ اللہ کی رضا کے لئے ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف

 اے عاشقانِ رسول !دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے،اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز(Options) موجود ہیں: * پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کیPDF*تمام ماہناموں کے مضامین (آرٹیکلز) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں، جن کو کاپی کرکے شیئر بھی کیا جا سکتا ہے*سرچ آپشن(Search option) جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی جاسکتی ہے*تمام مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں،اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ(Download) کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اچھی صحبت کے مدنی پھول

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: ’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔