Book Name:Dost Kaise Banain

تمہارے کپڑے جلادے گا اور یا تم اس سے بدبو پاؤ گے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیسی پاکیزہ مثال ہے جس کے ذریعے سمجھایا گیا ہے کہ بُروں کی صحبت فائدہ اور اچھوں کی صحبت نقصان کبھی نہیں دے سکتی،بھٹی والے سے مُشک نہیں ملے گا گرمی اور دھواں ہی ملے گا،مُشک والے سے نہ گرمی ملے نہ دھواں بلکہ مُشک یا خوشبو ہی ملے گی۔ اس فرمانِ عالی کا مقصد یہ ہے کہ حتی الامکان بری صحبت سے بچو کہ یہ دین و دنیا برباد کردیتی ہے اور اچھی صحبت اختیار کرو کہ اس سے دین و دنیا سنبھل جاتے ہیں۔

دوست کیسے بنائیں...؟

پارہ:11، سورۂ توبہ، آیت:119 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)  (پارہ:11،سورۂ توبہ:119)

ترجَمہ کنز العرفان:اے ایمان والو اللہ سے ڈرو   اور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ۔

تفسیر صراط الجنان میں ہے: اِس آیت سے نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کا بھی ثبوت ملتا ہے کیونکہ ان کے ساتھ ہونے کی ایک صورت ان کی صحبت اختیار کرنا بھی ہے اور ان کی صحبت اختیار کرنے کا ایک اثر یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیرت و کردار اور اچھے اعمال دیکھ کر خود کوبھی گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق مل جاتی ہے اور ایک اثر یہ ہوتا ہے کہ دل کی سختی ختم ہو تی اور اس میں رِقَّت و نرمی محسوس ہوتی ہے،ایمان پر خاتمے اور قبر و حشر کے ہَولناک معاملات کی فکر نصیب ہوتی ہے، اس لئے ہر مسلمان کوچاہئے کہ


 

 



[1]... بخاری ،  کتاب الذبائح والصید ،  باب المسک ،صفحہ:1410، حدیث:5534۔