Book Name:Dost Kaise Banain

فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى ﳔ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ(۲۹)  (پارہ:27،سورۂ نجم:29)

ترجَمہ کنز العرفان:تو تم اس سے منہ پھیر لو جو ہماری یاد سے پھرا  اور اس نےصرف دنیاوی زندگی کو چاہا۔

 لہٰذا گنہگاروں فاسقوں کی صحبت سے ہمیشہ بچتے رہیں کہ جو گُنَاہ کا عادِی ہو، اس کی صحبت بعض دفعہ بڑی بربادی کا سبب بن جاتی ہے۔

چوتھا وصف: گمراہ نہ ہو

اچھے دوست کا چوتھا وَصْف یہ ہے کہ وہ گمراہ   اور بدمذہب (یعنی ضروریاتِ مذہبِ اہلسنّت میں سے کسی بات کا اِنْکارکرنے والا) نہ ہو۔ کیونکہ بدمذہب کی صحبت ایمان کے لئے سخت خطرناک ہے۔ اس کے سبب بندے کے عقائد بگڑتے ہیں، دِل سیاہ ہوتا ہے، ایمان کمزور ہو جاتا ہے اور آدمی اللہ و رسول صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی گستاخیوں پر دلیر ہو جاتا ہے۔

پانچواں وَصْف: دُنیا کا حریص نہ ہو

ہم نے جسے دوست بنانا ہے، اس کی پانچویں  خوبی یہ ہے کہ ہم جسے دوست بنانا چاہ رہے ہیں، وہ دُنیا کا لالچی نہ ہو۔ کیونکہ لالچی انسان چار پیسوں کی لالچ میں کچھ کا کچھ کر ڈالتا ہے۔

دعوتِ اسلامی اور نیک صحبت کی فراہمی

پیارے اسلامی بھائیو! نیک صحبت پانے کا ایک طریقہ یہ ہے:ہم نیک پرہیزگار،  خوفِ خُدا والے، آخرت کی فِکْر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہمیں بھی نیک صحبت  نصیب ہو جائے گی۔نیک صحبت حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی  والے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنائیے،اپنے شہر میں ہونے والے