Book Name:Dost Kaise Banain

وہ نیک بندوں سے تَعلُّقات بنائے اور ان کی صحبت اختیار کرے۔([1])

اور دیندار دوست تلاش کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے  مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں :سچے دوست تلاش کرو اور ان کی پناہ میں زندگی گزارو کیونکہ وہ خوشی کی حالت میں زینت اور آزمائش کے وقت سامان ہیں۔ اور کسی گناہگار کی صحبت اختیار نہ کرو ورنہ اس سے گناہ کرنا ہی سیکھو گے۔([2])

علمائے کرام  کی صحبت میں بیٹھنا عِبَادت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ عُلَمائے کرام کی صحبت میں بیٹھا کریں، ان سے دوستی کریں، اللہ پاک کی رِضا کے لئے عاشقانِ رسول عُلَما کے ساتھ محبّت کیا کریں۔  صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے:علما کی صحبت میں بیٹھنا عبادت ہے۔([3])

اچھے دوست کی5 صِفَات

پیارے اسلامی بھائیو! دوست کیسا ہو؟ اس تعلق سے حُجَّۃ ُالْاِسْلام، امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: انسان کے لئے ان  خصلتوں اور صفات کا جاننا ضروری ہے جن کے باعث کسی کی صحبت اختیار کرنے میں رغبت کی جاتی ہے۔ مزید فرماتے ہیں: صِرْف ایسے شخص کی صحبت اختیار کرنی چاہئے جس میں یہ 5 خُوبیاں ہوں:

پہلی صفت:عقل مند ہو


 

 



[1]... تفسیر صراط الجنان، پارہ:11،سورۂ توبہ،زیرِ آیت:119 ،جلد:4،صفحہ:258۔

[2]...احیاء العلوم،کتاب: آداب الالفۃ …الخ،باب :الاول ، جلد:2،صفحہ:212 ملتقطًا۔

[3]...مسندِ فردوس،جلد:4،صفحہ:156،حدیث:6486۔