Book Name:Sakhawat e Mustafa
یعنی راہِ خُدا میں خرچ کرنا بند کر کے یا کم کر کے اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو! ([1]) معلوم ہوا؛ راہِ خُدا میں خرچ کرنے میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ ہم اگر دِین کی مالِی خِدْمت چھوڑ دیں گے تو مسجدیں کیسے بن سکیں گی؟ لاکھوں حُفّاظ کیسے تیار ہو پائیں گے؟ ہزاروں عُلماء، 80 سے زائد دِینی شعبے کیسے کام کر پائیں گے؟ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی دِین کی خدمت کر رہی ہے، دعوتِ اسلامی ہماری نسلوں کو بچا رہی ہے، دعوتِ اسلامی ہمارے ایمان کی حفاظت کر رہی ہے، گھر گھر میں نیکی کی دعوت پہنچا کر گھروں کو اَمن کا گہوارہ بنا رہی ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں گے تو اِنْ شآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کا فائدہ ہمیں، ہماری نسلوں کو ہی ہو گا۔ لہٰذا ہمّت کیجئے! دِل کھول کر راہِ خُدا میں خرچ کیجئے! دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے! اللہ پاک نے چاہا تو دِین و دُنیا کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں خِدْمتِ دین کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
جو ٹیلی تھون میں حِصَّہ شامِل کریں، شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے ان کو دُعاؤں سے بھی نوازا ہے۔ آپ نے دُعا فرمائی: یارَبِّ مصطفےٰ! دعوتِ اسلامی کے