Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

تمام شعبہ جات کے لئے 15 اکتوبر، 2023 کو ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی ٹیلی تھون سے پہلے یا بعد اپنی ملکی کرنسی میں کم از کم 1 یونٹ جمع کروائے، اسے ایمان کی سلامتی نصیب فرما، وہ مرتے وقت کلمہ پڑھنے کی سعادت پائے، اس کی قبر جنّت کا باغ بن جائے، یارَبَّ العزت! وہ بےحساب جنّت میں داخِل ہو جائے اور جو زیادہ یونٹ جمع کروائے، مالِکِ کریم! اس پر اور بھی رحمتوں کا نزول  ہو اور ساتھ ہی ساتھ جنّت الفردوس میں اسے پیارے حبیب، آخری نبی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پڑوسی بننا نصیب ہو جائے۔

جو میرا مدنی بیٹا اور مدنی بیٹی دوسروں کو یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دیں، اس کام کے لئے تیار کریں یا اس کے لئے کسی بھی طریقے سے کوشش کریں، ان تمام کے حق میں بھی یہ دُعائیں قبول ہوں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی قافلہ

الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی فیضانِ رضا ہے، اللہ  پاک کے فضل سے دعوتِ اسلامی ہمیں باعَمَل، نیک اور نمازی مسلمان بناتی ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ وابستہ(Linkup) ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12دِینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی قافلہ بھی ہے  * نیکی کی دعوت دینا، اس راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاء ہے؛  * دِین کا کام مشکلات اُٹھا کر، قربانیاں دے کر ہی ہوتا ہے  * انبیائے کرام  * صحابۂ کرام  * نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کے لئے گھروں سے نکلتے  * دور دُور علاقوں میں جاتے  * ہجرت کرتے اور  * مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا