Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

سب سے بڑھ کر سخی

شہنشاہِ نَبوُّت،قاسمِ نعمت  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شانِ سَخاوت بیان  کرتے ہوئے حضرت عبدُا بن عباس رَضِیَ اللہ  عنہما فرماتے ہیں:رَسُوْلُ اللہ   صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم لوگوں میں سب سے بڑھ کر سخی ہیں اورسَخاوت کا دریا سب سے زِیادہ اس وَقْت جوش پر ہوتا ،جب رَمَضان میں آپ  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے جبر ئیلِ ا مین علیہ السَّلام مُلاقات کے لئے حاضِر ہوتے،جبرئیلِ امین علیہ السَّلام (رَمَضانُ المبارَک کی)ہررات میں حاضِر ہوتے اور رسولِ کریم،رء ُوفٌ رَّحیم  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ان کے ساتھ قرآنِ عظیم کا دَورفرماتے: پس رَسُوْلُ اللہ   صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخاوت فرماتے۔([1])

واہ کیا جُود و کرم ہے شہِ بطحا تیرا            نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا([2])

وضاحت: اے مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! آپ کی سخاوت اور کرم نوازیاں کیسی نِرالی ہیں کہ آپ سے مانگنے والا کبھی ”نہ“ تو سنتا ہی نہیں ہے، جو بھی آتا ہے، جھولی بھر کر ہی جاتا ہے۔

کبھی کسی کو خالی نہیں لوٹایا

حضرت جابر بن عبدُا رَضِیَ اللہ  عنہما فرماتے ہیں کہ حُضُور  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی کسی سائل کو جواب میں لَا (نہیں) کا لفظ نہیں فرمایا۔([3]) ایک بارآپ  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]... فیضانِ سنت ،بحوالہ صحیح  بخاری ج۱ص۹حدیث۶۔

[2]...حدائق بخشش، صفحہ: 15۔

[3]... شفاء شریف، جلد: ۱، ص، 111۔