Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

ہے گھٹتا نہیں،  صَدَقے کے فضائل و برکات سے مالامال فرمانِ مُصْطفےٰ  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے:صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اوراللہ  پاک مُعاف کرنے کی وجہ سے بندے کی عزّت ہی بڑھاتا ہے اور جو اللہ  پاک کی رِضا کی خاطِر عاجزی کرتا ہے ،تو اللہ  پاک اُسے بُلندی عطا فرماتا ہے۔([1])

مال رکھنا گوارا نہ فرمایا:

ہمارےپیارے آقا   صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شانِ بے نیازی تھی کہ درِ اَقْدس میں مال رکھنا بھی گوارا نہ فرماتے بلکہ فوراً اسے صَدقہ فرمادیا کرتے تھے،چُنانچہ  ایک مرتبہ کا واقعہ ہے،آپ  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے نمازِ عصر پڑھائی اورسلام پھیرتے ہی فورًا گھر تشریف لے گئے، پھر جلد ہی واپس تشریف لے آئے۔ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کو تعجب ہوا! آپ نے فرمایا کہ مجھے نماز میں خیال آ گیا کہ صدقے  کاکچھ سونا گھر میں پڑا ہے، مجھے پسند نہ آیا کہ رات ہو جائے اور وہ گھر میں پڑا رہے، اس لئے جا کر اسے تقسیم کر نے کا کہہ آیاہوں۔([2])

حضرت ابُوذَر رَضِیَ اللہ  عنہ فرماتے ہیں:ایک روز میں نبیِّ اکرم،نُورِ مجسم  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ تھا،جب آپ نے اُحد پہاڑکو دیکھا تو فرمایا: اگریہ پہاڑ میرے لئے سو نا بن جائے تومیں  پسند نہیں  کروں گا کہ اس میں سے ایک دِیناربھی میرے پاس 3دن سے زِیادہ رہ جائے،سِوائے اُس دِینار کے جسے میں اَدائے قرض کے لئے رکھ چھوڑوں۔([3])


 

 



[1]...مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب استحباب العفو و التواضع، صفحہ: 1002، حدیث: 2588۔

[2]...بخاری ،کتاب العمل فی الصلاۃ،ج۱،ص۴۱۱،حدیث۱۲۲۱۔

[3]... بخاری ،کتاب فی الاستقراض،ج۲،ص۱۰۵،حدیث۲۳۸۸۔