Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-

ترجَمہ کنز الایمان: اور اللہ  اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لیے چاہے۔

آئیے! ترغیب کیلئے نبیِ کریم  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سخاوت کے مزید واقعات سُنتے ہیں تاکہ ہمیں بھی دِین کی تَرویج واِشاعت،مَساجدو مَدارس کی خدمت،مُسلمانوں کی مالی مدد اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کی رغبت ہو۔

پیارے آقا  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے سخاوت کے واقعات 

غزوۂ حُنین میں نبیِ کریم  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےاس قدرکثرت سے سَخاوت فرمائی جس کا اَندازہ نہیں لگایاجاسکتا۔آپ  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اَعراب (دیہات میں رہنے والوں ) میں بہت ساروں کو ,100100 اُونٹ عطا فرمائے۔([1])

حضرت صفوان بن اُمَیّہ رَضِیَ اللہ  عنہ نے(اسلام لانے سے پہلے غزوۂ حُنین کے موقع پر) بکریوں کا سُوال کیا،جن سے دوپہاڑ وں کا درمیانی جنگل بھراہوا تھا،آپ   صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے وہ سب ان کو دے دِیں۔ اُنہوں  نے اپنی قوم میں جا کر کہا:اے میری قوم ! تم اسلام لے آؤ !اللہ  پاک کی قسم! مُحَمَّد( صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم) ایسی سخاوت فرماتے ہیں کہ فقر (مُحتاجی) کا خوف نہیں رہتا۔([2])

علمائے کرام فرماتے ہیں:حُضُورِاَقْدس   صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اُس ایک دن کی عطا،سخی بادشاہوں کی عُمر بھر کی سخاوت وبخشش سے زیادہ تھی ،جنگل بکریوں سے بھرے ہوئے


 

 



[1]... بخاری،جلد: 3، صفحہ: 118،  حدیث:4337۔

[2]... مشکاۃ المصابیح ،کتاب الفضائل والشمائل،جلد:2، صفحہ: 346،حدیث۵۸۰۶۔