Sakhawat e Mustafa

Book Name:Sakhawat e Mustafa

Canter) قائِم ہے، الحمد للہ ! اس شعبے کے ذریعے اب تک سینکڑوں دینی کتابیں لکھی اور چھاپی جا چکی ہیں * فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز ، گرلز)قائم ہیں  جس کے ذریعے آن لائن عالِم کورس ،قرآنِ پاک (حفظ و ناظرہ)پڑھایا جاتا ہے،اس شعبے کے ذریعے دُنیا کے مختلف ملکوںمیں لوگوں کو گھر بیٹھے علمِ دین کی روشنی پہنچائی جا رہی ہے *  مدنی چینل کے ذریعے اُردو ،انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔ * شعبہ FGRF کے ذریعے فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس شعبے کے تحت الحمد للہ !  * اب تک تقریباً 2 ارب سے زیادہ کی اشیاء اور رقم خرچ کی جا چکی ہے *  4 ماہ تک مختلف مقامات پر موجود ہزاروں افراد کے لئے 3 وقت کھانے کا انتظام کیا گیا  * غریب افراد کے لئے تقریباً 4 ہزار مکانات تعمیر کئے گئے  * الحمد للہ ! شعبہ FGRF اب تک 60 ہزار سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کر چکا ہے  * پاکستان کے مختلف علاقوں میں جہاں لوگوں کو پانی کے حوالے سے مسائِل کا سامنا تھا، وہاں تقریباً 1900 سے زیادہ ہینڈ پمپ لگوائے جا چکے ہیں   * الحمد للہ ! اب تو مدنی ہیلتھ کئیر سینٹر کا بھی آغاز ہو چکا ہے، کراچی میں پہلا مدنی ہیلتھ کئیر سنٹر بن چکا ہے، جس پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں   ۔  

اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے! یہ کتنے بڑے پیمانے پر دِینی، اِصْلاحی اور فلاحی کام ہو رہے ہیں، یقیناً یہ دِینی کام پیسے کے بغیر ممکن نہیں۔ اس لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے! ٹیلی تھون (یعنی عطیات مہم) میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ شامِل کیجئے!  راہِ خُدا میں خرچ کرنا اَہْلِ تقویٰ کے بنیادی اَوْصاف میں سے ہے۔ اللہ  پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ اَنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ ﳝ-  (پارہ:2، سورۂ بقرہ:195)

ترجمہ کنز  العرفان: اور اللہ  کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو!