Husn e Zan Ki Barkaten

Book Name:Husn e Zan Ki Barkaten

ہے اس کے 70 دَرَجات بُلند کر دیئے جاتے ہیں ، 70 گُناہ مِٹا دیئے جاتے ہیں اور اس کے لئے 70 نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

  ( کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال ، ۳ / ۵۱ ،  الحدیث : ۵۷۴۵ )

مرحبا ! مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لینا ، عاجزی کی علامت ہے ، مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لینا  70 درجات کی بُلندی کا سبب ہے ، مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لینا  70 گناہوں کو مِٹا دِیے جانے کا سبب ہے ، مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لینا 70نیکیوں کے لکھے جانے کا سبب ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب !                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

زردچہرے والاموچی

حضرت خلد بن ایوب  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ”  بنی اسرائیل کے ایک عابدنے پہاڑ کی چوٹی پر ساٹھ ( 60 )   سال تک اللہ پاک کی عبادت کی۔ایک رات اس نے خواب دیکھاکہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے : فلاں موچی تجھ سے زیادہ عبادت گزار ہے اور اس کا مرتبہ تجھ سے زیادہ ہے۔

 جب وہ عابد نیند سے بیدار ہو ا تو خواب کے بارے میں سوچا ، پھرخود ہی کہنے لگا : یہ تو محض خواب ہے ، اس کا کیا اعتبار۔ لہٰذا اس نے خواب کی طرف توجہ نہ دی ، کچھ عر صے بعد اسے پھر اسی طرح خواب  میں کہا گیا : ”  فلاں موچی تجھ سے افضل ہے  “ مگراب کی بار بھی اس نے خواب کی طر ف کوئی تو جہ نہ دی ، تیسری مرتبہ پھر اسے خواب میں اسی طرح کہا گیا۔باربار خواب میں جب اسے موچی کی فضیلت کے بارے میں بتایا گیا تو وہ پہاڑ سے اُتر ا اور اس موچی کے پاس پہنچا۔موچی نے جب اسے دیکھا تو اپنا کام چھوڑ کر تعظیماً کھڑا ہوگیا