Book Name:Husn e Zan Ki Barkaten
میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبی ( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پردُرُود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ ( [1] ) * دو مسلمانوں کابوقتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے۔ * رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی ملا سکتے ہیں۔ * ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے : یَغفِرُ اللہ لَنَا وَ لَکُم ( یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے۔ )
( اعلان )
ہاتھ ملانے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع
میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات ) اِس دُرُود