Book Name:Husn e Zan Ki Barkaten
عیدِ میلادُ النّبی تو عید کی بھی عید ہے بالیقیں ہے عید ِعیداں عیدِ میلادُ النّبی
( 12 ) : اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی ، مُحمَّدٌ رَّسول ُاللہ پیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے ، آپ بھی یادِ مصطَفٰے میں12ربیع الاوَّل شریف کو روزہ رکھ کر مدنی پرچم اُٹھائے جلوسِ میلاد میں شریک ہوں ، جہاں تک ممکن ہو باوضو رہئے ، لب پر دُرُودو سلام اور نعتوں کے نغمے سجائے ، نگاہیں جھکائے پر وقار طریقے پر چلئے ، اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔ ( ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی جلوسِ میلاد میں وہی نعرے لگائیں یا گاڑیوں میں وہی کلام چلائیں جو مدنی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ہوں )
ربیعِ پاک تجھ پر اہلِ سنّت کیوں نہ قرباں ہوں کہ تیری بارہویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے101 مدنی پھول سے ہاتھ ملانے کی چند سنتیں و آداب سنتے ہیں : پہلےدو فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ ہوں : * جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ پاک ان کے درمیان سو ( 100 ) رحمتیں نازل فرماتاہے جن میں سے ننانوے ( 99 ) رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔ ( [1] ) * جب دودوست آپس