Book Name:Husn e Zan Ki Barkaten
آوازیں سُننے کی طاقت عطا فرمائی ہے ، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُس کے باپ کا نام پیش کرتاہے ( کہ ) فُلاں بن فُلاں نے آپ پر یہ دُرودِ پاک پڑھا ہے۔
( مجمع الزوائدکتلب الادعیۃ ، باب فی الصلاۃ علی النبی…الخ ، ۱۰ / ۲۵۱ ، حدیث : ۹۱ ۱۷۲ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ( [1] ) اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے ! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! حسن ظن اعلیٰ ترین انسانی صفات میں سے ایک ہے ، حسن ظن رکھنےوالااس کی برکت سےہمیشہ کامیاب ہو جاتا ہے ، اللہ پاک کا شکر بجا لانے کی توفیق ملتی ہے ، انسان کی بُلند ہمتی ، اعلیٰ سوچ ، بُزرگی ، تقویٰ اور صبر کی علامت بنتی ہے ۔آج کے بیان میں ہم حسن ظن کےفضائل وبرکات کے بارے میں سنیں گے ، آئیے ! اس سے متعلق ایک حکایت سنتے ہیں ، چنانچہ