Book Name:Husn e Zan Ki Barkaten
فرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [1] )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ( [2] )
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) 14ستمبر 2023ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
ہاتھ ملانے کی بقیہ سنتیں اور آداب
* دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہ قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔ ( [3] ) اِنْ شَآءَ اللہ * آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے۔ * جتنی بار ملاقات ہو ہر بار ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ * دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے۔ * بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں * ہاتھ ملانے کے بعد خُود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔ ( [4] ) * ہاتھ ملانے کے بعد اپنی