Husn e Zan Ki Barkaten

Book Name:Husn e Zan Ki Barkaten

کی غیبت کرنا حرام ہے ۔

3.   بدگُمانی کے نتیجے میں تَجَسُّس پیدا ہوتا ہے ، کیونکہ دِل محض گُمان پر صَبْر نہیں کرتا ، بلکہ تحقیق طَلَب کرتا ہے ، جس کی وجہ سے اِنسان تَجَسُّس میں جاپڑتا ہے اور تَجَسُّس یعنی اپنے مُسَلمان بھائیوں کے گُناہوں کی ٹَوہ میں رہنا یہ بھی ممنوع ہے ۔

4.   بدگمانی سے بُغض ، حَسَد ، کینہ ، نَفْرت اور عَداوت جیسے باطِنی اَمراض بھی پیدا ہوتے ہیں۔  ( فتح الباری ، ۱۰ / ۴۱۰ ، حدیث : ۶۰۶۶ )

5.   بات بات پر بدگمانی  کرنےوالے شَخْص سے لوگ  کَتراتے ہیں اورایسا شَخْص لوگوں کی نگاہوں میں ذَلیل ہو کر رہ جاتا ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے حسنِ ظن کی برکتوں کے بارے میں سنا ، حسن ظن کے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث طیبہ سنیں اورحسن ظن کے فوائد اور بد گمانی کے نقصانات کے بارے میں سنا ان سب کو دیکھتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے بارے میں ہمیشہ اچھا گمان رکھیں اور بدگمانی سے بچیں ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب !                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

جشنِ وِلادت کے بارے میں مکتوبِ عطّار

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے تمام عاشِقانِ رسول اسلامی بھائیوں کی خدمت میں :

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲ وَبَرکاتُہ      الحمدُ لِلّٰہ رَبِّ العٰلمینَ علٰی کلِ حال۔

  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ العٰلمین ! جُھوم جایئے ! جلد ہی ماہِ ربیع الاوّل آنے والا ہے ، اچھی