Husn e Zan Ki Barkaten

Book Name:Husn e Zan Ki Barkaten

ہوں بلکہ حتَّی الْاِمکان حُسنِ ظن سے کام لینے کی کوشش کریں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مسلمانوں کو تکبر سے دلدل سے نکلنے کے طریقے بتاتی سکھاتی اور مسلمانوں پر حُسنِ ظن قائم کرنے کی ترغیب دلاتی ہے ، لہٰذا تکبر سے نجات پانے اور حُسنِ ظن کی نعمت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور خدمتِ دین میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی اس وقت 80 شعبوں میں دِین کا پیغام عام کر رہی ہے ، انہی میں سے ايك ” شعبہ کفن دفن “ بھی ہے ، اس شعبےکے کاموں میں ، شریعت اور مَدَنی مرکزکے دیے گئے طریقِ کارکے مطابق مسلمان میّتوں کے غسل و کفن اور لواحقین کی غمگساری کے تمام معاملات سر انجام دے کر ثواب کمانا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ شعبہ  کفن دفن کے تحت وقتاً فوقتاً ، ملک و بیرونِ ملک ذِمہ داران و عاشقانِ رسول کے سُنّتوں اجتماعات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔شعبہ کفن دفن  کے تحت تیجے ، چہلم اور برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے اجتماع بھی کئے جاتے  ہیں اور ان میں رسائل بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شعبہ کفن دفن اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوشش سے عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے  موبائل ایپلی کیشن بنام ” Muslim's Funeral ( کفن دفن ) بھی بنائی گئی ہے ، جس میں روح نکلنےکے وقت کے اہم کام ، غُسلِ میّت کا مکمل طریقَۂ کار ، کفن تیار کرنے کا طریقہ ، نمازِ جنازہ کا طریقہ ، قَبْر بنانے اور دفن کرنے کے تمام معاملات بذریعہD3 Videoسکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ علمِ دِین سیکھنے کا جذبہ رکھنے والے اسلامی بھائی اس ایپلی کیشن کوپلے اسٹور ( Play Store )