Ibadat Ke Faide

Book Name:Ibadat Ke Faide

حضرت حذیفہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے سوچا شاید حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سورۂ نِسَآء مکمل کر کے رکوع فرمائیں گے ، اب کی بار بھی میرا خیال دُرست نہ تھا ، جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سورۂ نِسَآء مکمل کی ،  ( یعنی سوا 5 پارے پُورے ہو گئے )  اب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سورۂ مَائِدہ شروع فرمائی اور سورۂ مَائِدہ مکمل تِلاوت کرنے کے بعد  ( یعنی تقریباً سوا 6 سپارے پڑھ کر )  رکوع فرمایا۔ میں نے سُنا : آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم  پڑھ رہے تھے ، پھر  ( دوسری رکعت میں )  آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سورۂ اَنْعَام شروع فرما دی۔ ( [1] )   

اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے ! بخشے بخشائے آقا ، اُمّت کو بخشوانے والے آقا ، دوجہاں کے داتا ، نُورِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کتنی کثرت سے اور کیسی پابندی کے ساتھ عِبَادت کیا کرتے تھے۔ پھر یہاں یہ بھی غور کیجئے کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مَصْرُوفیات کتنی تھیں ؟ * ہم پر عموماً ایک گھر کی ذِمَّہ داری ہوتی ہے ، ایک گھر کے چند افراد کی دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے مگر ہمارے آقا ، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پُوری کائنات کے نبی ہیں ، نبوت کے فرائِض بھی انجام دیا کرتے تھے * صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کو عِلْمِ دِین بھی سکھاتے تھے * نیکی کی دعوت بھی دیا کرتے تھے * غم خواری بھی فرماتے تھے * مریضوں کی عیادت بھی فرمایا کرتے تھے * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں لوگ فریاد لاتے ،  اُن کی فریاد بھی سُنا کرتے اور ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تو یہ شان ہے کہ جانور بھی آپ ہی کے حُضُور دُکھ دَرْد سُناتے تھے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اُن کو بھی شفقت و رحمت سے نوازتے تھے۔


 

 



[1]... سُبُلُ الْهُدَیٰ ، جماع ابواب سیرتہ... الخ ، الباب الثالث فی وقت قیامہ...الخ ، جلد : 8 ، صفحہ : 278 ملتقطًا۔