Book Name:Aaqa Ki Dunyia Say Be Raghbati

دُنیا کھیل کُود ہے

پارہ : 7 ، سورۂ اَنْعَام ، آیت : 32 میں اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌؕ-وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(۳۲)

 ( پارہ : 7 ، سورۂ اَنعام : 32 )

ترجَمہ کنزُ العرفان : اور دنیا کی زندگی صرف کھیل کود ہے اور بیشک آخرت والا گھر ڈرنے والوں  کے لئے بہتر ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں  ؟

خلیفۂ اعلیٰ حضرت  مفتی محمد نعیمُ الدِّین مراد آبادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   نےاس آیت کی تفسیر میں جو کچھ فرمایا ، اس کا خلاصہ ہے : نیکیاں اور عبادتیں اگرچہ دُنیا میں رہ کر ہی کی جاتی ہیں مگر یہ دُنیوی نہیں بلکہ اُخْروِی کام ہیں۔ اس آیتِ کریمہ سے ثابت ہوا کہ نیک بندوں کے اَعْمَال کے سوا دُنیا میں جو کچھ ہے ، سب کھیل کُود ہے۔  ( [1] )

دولتِ دنیا سے بے رغبت مجھے کر دیجئے  میری حاجت سے مجھے زائد نہ کرنا مالدار ( [2] )

کون سی دُنیا اچھی ، کون سی بُری ؟

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس  عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : دُنیوی اَشْیاء کی3 قسمیں ہیں :  ( 1 ) : وہ دُنیاوی اَشْیا جو آخرت میں ساتھ دیتی ہیں اور ان کا فائدہ موت کے بعد بھی ملتا ہے ، ایسی چیزیں صِرْف 2 ہیں ؛ عِلْم اور عَمَل  ( یعنی اِخْلاص کے ساتھ کی گئی عبادت ) ۔ دُنیا کی یہ قسم محمود  ( یعنی بہت عمدہ ) ہے۔   ( 2 ) : دُنیا کی وہ چیزیں جن کا فائدہ دُنیا تک ہی محدُود رہتا ہے ، آخرت میں ان کا


 

 



[1]...خزائن العرفان ، پارہ : 7 ، سورۂ انعام ، تحت الآیۃ : 32 ، صفحہ : 252خلاصۃً۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 218۔