Book Name:Tazeem e Mustafa Kay Waqiaat
سے تَری حاصل کر لی۔ ( [1] )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! واقعیصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عشْقِ رسول سے سر شار ہوکر جس شاندار انداز میں اپنے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی تعظیم کی ، وہ اپنی مثال آپ ہے۔اُن مُبارک ہستیوں نے اپنے کردار سے رہتی دُنیا تک کے مسلمانوں کو یہ بتا دِیا کہ ایک اُمّتی کو اپنے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمَ کی کیسی تعظیم و توقیر کرنی چاہئے ۔یاد رہے ! کہ سرکارِ مدینہ ، سُرورِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے ظاہری زمانہ ٔ مُبارکہ سے لے کر آج تک تمام صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ، تابعین ، تبعِ تابعین ، علمائے کرام ، مفتیانِ عظّام ، بُزرگانِ دین رَحْمَۃُاللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور عام مسلمان ہر طرح سے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی تعظیم کرتے آئے ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ تا قیامت کرتے رہیں گے اور کیوں نہ کریں کہ تعظیمِ نبی تو ایمان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔قرآنِ کریم میں اللہ پاک کا ارشادِ پاک ہے :
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۸) لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُؕ-وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(۹) ( پ۲۶ ، الفتح : ۸-۹ )
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : بیشک ہم نے تمہیں گواہ اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بناکر بھیجا تاکہ ( اے لوگو ) تم اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی پاکی بیان کرو۔
حضرت عَلّامہ قاضی عِیاض رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی عزّت و توقیر کا حکم دِیا اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے اَدَب و احترام کو ضروری قرار دِیا۔ ( [2] )