Book Name:Tazeem e Mustafa Kay Waqiaat
خُودحدیثِ پاک میں بیان کی گئی ہے۔جیساکہ نبیِ کریم رؤف و رحیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : اِذَا سَمَّیْتُمُ الْوَلَدَ مُحَمَّداً فَاَکْرِمُوْہ یعنی جب تم کسی بچے کانام محمد رکھو تو پھر اس کی عزّت کرو۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سناکہ سچے عاشقانِ رسول کے دل میں تعظیمِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا جذبہ کس قدر کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوتا ہےکہ وہ حضرات ، تعظیمِ مُصْطَفٰے کی وجہ سے بے وضو نامِ مُصْطَفٰے لینا بھی خلافِ اَدَب تصوُّر کرتے ہیں ، لہٰذا اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمیں حقیقی اَدَب نصیب ہوجائے تو ہمیں چاہئے کہ اچھی صحبت اِخْتِیار کریں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ فی زمانہ دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ، اس دینی ماحول میں دِین و دُنیا کی ڈھیروں بھلائیوں کے علاوہ خوفِ خدا اور محبت و تعظیمِ مُصْطَفٰے کی دولت بھی نصیب ہوتی ہے ، حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت اور آپ کی تعظیم کاتقاضہ یہ بھی ہے کہ آپ کی سنّتوں پر عمل کیا جائے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سنّتیں سیکھی اور سکھائی جاتی اور سنّتوں پر عمل کرنے کی خوب ترغیب دلائی جاتی ہے اور یہ ذہن دیا جاتا ہے کہ ہم اپنا ہر کام سنّت کے مطابق کریں کھانا ، پینا ، پہننا ، اوڑھنا ، چلنا پھرنا ہر کام سنّت کے مطابق کریں ، جیسا کہ شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ سے نیک عمل نمبر 29 ہے کہ کیا آج آپ نے سنّت کے مطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں پڑھیں؟لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہمیشہ اس دینی ماحول سے وابستہ رہیں اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیں۔