Tilawat e Quran Ki Barkatain

Book Name:Tilawat e Quran Ki Barkatain

وہ نہ سُن سکے ، اِدھرآپ نے چالیسویں مرتبہ پُورا کیا ، اُدھر کفن چور بھی اپنا کام پُورا کرچکا تھا ، آپ اُٹھ کر قبر سے باہر آئے ، خوف کے مارے کفن چور کا دل پھٹ گیا اور وہ چل بَسا ، امام ناصرُ الدِّین  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو خَیال ہوا کہ اگر میں فوراً شہر چلا جاؤں تولوگوں کو سَخْت پریشانی و حیرت و ہیبت ہوگی ، آپ رات کو ہی شہر میں گئے اور ہر محلّہ کے دروازے کے آگے پُکارتے تھے کہ میں ناصر ُالدِّین  بستی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ہوں ، تم لوگوں نے مجھے سَکْتَہ کی حالت میں دیکھ کر غلطی سے مُردہ تصوُّر کیا اور دَفْن کردیا تھا ، میں زِنْدہ ہوں۔اس واقعہ کے بعد امام ناصر ُالدِّین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے قرآنِ کریم کی تفسیر لکھی۔ “   ( فوائد الفواد ، مترجم ص ١٣٩ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                     صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! آپ نےسنا کہ تلاوتِ قرآنِ کریم کی کیسی بَرَکتیں ہیں  کہ  جب امام ناصر ُالدِّین بستی رَحْمَۃُ اللہ  عَلَیْہ کو ہوش آیا اور اُنہوں خُود کو مَدفُون پایا تو اس پریشانی کے عالَم میں آپ نے سورہ ٔیٰسین شریف  کی تِلاوت شُروع کردی  ، جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہاللہ  پاک نے غَیب سے آپ کی نَجات کے اَسباب پیدا فرمادئیے اور یُوں آپ زِندہ سَلامت قَبْر سے باہر تشریف لے آئےاورآپ کی جان بچ گئی ۔یقیناً قرآنِ مجیداللہ  پاک کی بہت  ہی پیاری نعمت اور رَحْمتوں اور برکتوں  والی کتاب ہے ، جواللہ  پاک نے اپنے بندوں کی رَہْنمائی اور ان  کی فَلاح وکامرانی کے لئے  رسولِ اکرم  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کےقلبِ مُنیر پرنازِل فرمائی۔اس کی عظمت کے لئے اِتنا ہی کافی ہے کہ یہ کلامُاللّٰہ ہے ( یعنی اللہ  کا پیارا  پیارا  کلام ہے )  ، یہ مُبارَک کتاب ہر اِعْتبار سے کامِل ہے ، اسے اُتارنے والارَبُّ الْعَالَمِیْنہے تو لانے والے رُوحُ الْاَمِیْن ( حضرتِ جبریل عَلَیْہِ السَّلام )  ہیں ، جن پر نازِل ہوئی ، وہ رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیۡن ہیں تو جس اُمَّت کے لئے آئی وہ سب اُمّتوں میں بہترین ہے ، جس زَبان میں اُتری وہ عربیِ مُبین ہے تو جس مہینہ میں آئی وہ تمام مہینوں میں مُعزَّ ز ترین ہے ، جس رات میں نازِل ہوئی وہ اَفْضل