Usman e Ghani Aur Muhabbat e Ilahi

Book Name:Usman e Ghani Aur Muhabbat e Ilahi

آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّم  نے تین مرتبہ فرمایا : میرے نائب پر اللہ پاک کی رحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حضور ! آپ کے نائب کون ہیں؟ فرمایا : میری سنَّت سے محبت کرنےاور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([1])

سنَّت کے مطابق میں ہر اِک کام کروں کاش! تُو پیکرِ سنَّت مجھے اللہ بنا دے([2])

 ” مظلوم کی مدد کرنا “ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : جو کسی مظلوم کی فریاد رسی کرے ، اللہ پاک اس کے لئے 73مغفرتیں لکھے گا ، ان میں سے 1 سے اس کے تمام کاموں کی درستی ہو جائے گی اور 72سے قیامت والے دن اس کے درجے بلند ہوں گے۔ ([3])

 اے عاشقانِ رسول !مظلوم کی مدد کرنا سنّت مصطفےٰ ہے  *  ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم مظلوموں کی مدد فرماتےاور ظالموں سے ان کا حق دلواتے  * جو بھی فریاد لے کر آتا اس کی فریاد رسی فرماتے ، ایک بار ایک یتیم نے حاضِر ہو کر شکایت کی کہ ابوجہل نے اس کا مال قبضے میں کر لیا ہے ، اگرچہ ابوجہل سخت دشمنِ مصطفےٰ تھا مگر مظلوموں کے آقا ، بےکسوں کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ابوجہل سے اس یتیم کا مال لے کر یتیم کے حوالے کیا۔ ([4]) * ایک بار ایک  اُوْنٹ نے رَو کر بارگاہِ رسالت میں فریاد کی تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]...جامع بیان علم ، باب : علم کے فضائل ، جلد : 1 ، صفحہ201 ، حدیث : 220۔

[2]...وسائلِ بخشش،صفحہ : 106۔

[3]...شُعْبُ الْاِیْمان ، باب : التعاون علی البر ، جلد : 6 ، صفحہ : 120 ، حدیث : 7670۔

[4]...سیرۃ الحلبیہ ، باب : عرض قریش ، جلد : 1 ، صفحہ : 445۔