Usman e Ghani Aur Muhabbat e Ilahi

Book Name:Usman e Ghani Aur Muhabbat e Ilahi

میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔ ([1])

محبت کا مستحق صِرْف اللہ پاک ہے

پیارے اسلامی بھائیو!اس حدیثِ پاک سے معلوم ہوا اللہ پاک کی اور اس کے پیارے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت تمام کمالات کی اَصْل ہے * جسے اللہ و رسول کی محبت مل جائے ، اس کا دِل پاک ہو جاتا ہے * جسے اللہ و رسول کی محبت مل جائے اس کا ایمان پختہ ہو جاتا ہے * جسے اللہ و رسول کی محبت نصیب ہو جائے اس کو عبادت میں لذّت نصیب ہو جاتی ہے * جسے اللہ و رسول کی محبت مِل جائے اسے آخرت کی فِکْر مل جاتی ہے اور  * جسے اللہ و رسول کی محبت مل جائے اسے تاج و تخت و حکومت کا لالچ نہیں رہتا  * جسے اللہ و رسول کی محبت مل جائے وہ بَس اللہ پاک کی اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا کا طلب گار بَن جاتا ہے۔

چشمِ تَر اور قلبِ مضطر دے                    اپنی  الفت  کی   مے   پلا   یارَبّ!([2])

 اے عاشقانِ رسول !حدیثِ پاک سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اَصْل محبت صِرْف اللہ پاک کی ہے ، اس کے سِوا جس سے بھی محبت کی جائے گی صِرْف اللہ کی رِضا کے لئے کی جائے گی۔ امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ” اِحْیَاءُ الْعُلُوْم “ میں تحقیق کی ہے کہ محبت کا مستحق صِرْف اور صِرْف اللہ پاک ہے۔ بعض نادان جو کہتے ہیں کہ عِشْقِ مجازی یعنی گُنَاہوں بھرا دُنیوی عشق ” عشق حقیقی “  تک پہنچنے کا ذریعہ ہے ، یہ نادان سخت خطا پر ہیں ، والِدِ اعلیٰ حضرت مولانا نقی علی خانرَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : شَرِیْعت میں غَیْرُ اللہ کے سامنے سَر جھکانا منع ہے تو


 

 



[1]...بخاری ، کِتَابُ الْاِیْمان ، باب : حَلاوۃُ الْاِیْمان ، صفحہ : 74 ، حدیث : 16۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 79۔