Book Name:Hajj Kay Mehiny Ki Ibtidai Azeem 10 Din

جائے گی۔ ([1])   * اپنی پیاری شہزادی  خاتونِ جنّت سے پیارے آقا، حبیبِ کبریا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا :  اے فاطِمہ ! اپنی قربانی کے پاس مَوْجُود رہو کیونکہ اِس کے خُون کا پہلا قطرہ گرے گا تمہارے سارے گُناہ مُعاف کر دیئے جائیں گے۔ ([2])   * ترمذی شریف کی حدیثِ مبارکہ میں ہے  : انسان قربانی  کے دن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا جو اللہ پاک کو خُون بہانے سے زیادہ پیاری ہو، یہ قُربانی قِیامت میں اپنے سِینگوں بالوں اور کُھروں کے ساتھ آ ئے گی اورقربانی کا خُون زمین پر گِرنے سے پہلے اللہ پاک کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے۔ لہٰذا خوش دِلی سے قُربانی کرو۔ ([3])

حضرت علّامہ شیخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : قربانی،  اپنے کرنے والے کے نیکیوں کے پلّے میں رکھی جائے گی جس سے نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا۔ ([4])

حضرت علّامہ علی قاری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : پھر اس کے لئے سُواری بنے گی جس کے ذَرِیعے یہ شخص بآسانی پُل صِراط سے گُزرے گا اور اُس(جانور) کا ہر عُضو مالِک( یعنی قُربانی پیش کرنے والے) کے ہر عُضْو(کیلئےدوزخ سے آزادی)کافِدیہ بنے گا۔ ([5])

دے نزع و قبر و حشر میں ہر جا امان                                  اور         دوزخ کی آگ سے بچایا ربّ مصطفٰے([6])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... معجم کبیر،حسن بن حسن بن علی عن ابیہ ،جلد:3،صفحہ:84، حدیث :2736۔

[2]...سنن کبری لِلْبَیْہَقِی، کتاب الضحایا،جلد:9،صفحہ:476،حدیث:19161 ۔

[3]... تِرمِذی،کتاب الاضاحی، باب ماجاء فی فضل الاضحیۃ،جلد:3، صفحہ:162،حدیث: 1498۔

[4]... اشعۃُ اللّمعات،جلد:1 ،صفحہ:654۔

[5]... مِرْقاۃُ الْمَفاتِیح،جلد:3،صفحہ:574،تحت حدیث:1470، مرآۃ المناجیح،جلد: 2،صفحہ:375۔

[6]... وسائلِ بخشش ،صفحہ:132۔