Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

کھانا کھاتے ، پانی پیتے ، کوئی چیز رکھتے ، اُٹھاتے ، گاڑی چلاتے ، سوئچ آن ، آف کرتے ، دروازہ کھولتے ، بند کرتے ، دُکان کھولتے ، تالا لگاتے ، تیل ڈالتے ، عطر لگاتے ، جوتا پہنتے ، عمامہ سجاتے غرض ہر وہ کام جس کے کرنے میں زبان اور دماغ فارغ رہتے ہیں ، وہ کام کرتے وقت زبان پر ذِکْر ودُرود سجا کر ، قبر وآخرت کو یاد کر کے ، دِل میں یادِ مدینہ بسا کر آسانی سے نیکیاں کمائی جا سکتی ہے ، شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں :

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

]5[ : پانچواں نسخہ : اے عاشقان رسول! اگر ہم زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس کا ایک اور بہت پیارا نسخہ ہے اور وہ ہے : سنتیں اپنانا۔ اگر ہم معمول کے کام کرنے کا سُنّت طریقہ سیکھ لیں اور کوئی بھی کام اپنی سمجھ کے مطابق کرنےکے بجائے سُنّت کے مطابق انجام دینے کی عادَت بنا لیں تو دِن بھر میں لاکھوں بلکہ کروڑوں نیکیاں بغیر کسی اِضافی محنت کے کما سکتے ہیں ، مثلاً دِن میں جتنی بار پانی پینا ہو ،  ہر بار ثواب کمانے کے لئے سُنّت کے مطابق پئیں تو کتنی نیکیاں مِل سکتی ہیں ، اسی طرح کھانا ، پینا ، سونا ، جاگنا ، اُٹھنا ، بیٹھنا ، چلنا ، بات چیت کرنا ، مسکرانا وغیرہ سینکڑوں کام ہیں ،  روزانہ کے یہ سارےکام اگر سُنّت کے مطابق کر لئے جائیں تو اندازہ کیجئے! ایک ہی دِن میں نیکیوں کا کیسا انبار لگ جائے گا۔

                              تاجدارِ مدینہ ، راحتِ قلب وسینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1]) ایک روز


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ الْاِیْمان ،  جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔