Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے 10 مدنی پھول
اے عاشقانِ رسول!ہم نے وقت اور عِبَادت کی اہمیت سُنی ، اُمِّید ہے وقت کی قدر کر کے زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کا ذہن بَن رہا ہو گا ، آئیے! کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کے 10 مدنی پھول سُنتے ہیں :
]1[ : پہلا نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم وقت کی قدر کرنا اور زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے گُنَاہ چھوڑنے ہوں گے۔ گُنَاہ آگ ہے جو قیمتی لمحات کو جلا کر راکھ کر ڈالتی ہے۔ وَقت بچانے اور نیکیاں کمانے کے لئے ہمیں ابھی سے ہی گُنَاہ چھوڑنے ہوں گے ، ورنہ گُنَاہوں کی یہ آگ ہمیں تباہ وبرباد کر کے رَکھ دے گی ، اعلیٰ حضرت کے والِد ، مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اے عزیز! گُنَاہ حقیقت میں آگ ہے اور آگ کا اَصْل مرکز ہے جہنّم۔ لہٰذا جب گُنَاہ کی آگ دِل میں بھڑکتی ہے تو یہ آدمی کو کھینچ کر جہنّم کی طرف لے جاتی ہے۔ خلیفۂ دُوُم ، امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : گُنَاہ اگرچہ ایک ہی ہو ، اپنے ساتھ 10 بُرائیاں لاتا ہے : (1) : گُنَاہ کرنے والا اللہ پاک کو غضب دلاتا ہے ، (2) : شیطان مَلْعُون کو خوش کرتا ہے ، (3) : جنت سے دُور اور (4) : جہنم کے قریب آجاتا ہے ، (5) : اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے ، (6) : اپنے باطن کو ناپاک کرتا ہے ، (7) : اعمال لکھنے والے فرشتوں کراماً کاتبین کو تکلیف دیتا ہے ، (8) : نبیِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کو روضۂ مقدس میں رنجیدہ کرتا ہے۔ (9) : زمین وآسمان اور تمام مخلوق کو اپنی نافرمانی پر گواہ بناتا ہے ، (10) : تمام انسانوں سے