Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

شعبہ خدامُ المساجد :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی ہے ، ان شعبہ جات میں ایک ’’شعبہ خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔ اس شعبے کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں ، نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباء کی تقرری اور ان کے تنخواہوں کی ترکیب بھی اسی شعبے کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مساجد سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے ، آپ کا یہ درد ہے کہ مساجد کو آباد کیا جائے ، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے “ دعوتِ اسلامی “ کو مسجد بھرو تحریک قرار دیا ہے۔ آپ وقتاً فوقتاً ہفتہ وار اجتماعات ومدنی مذاکروں میں مساجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلاتے ہی رہتے ہیں۔ کاش ہم بھی امیر اہلسنت کی پیاری سوچ کے مطابق مساجد بنانے اور لوگوں پر انفرادی کوشش کرکے مساجد کو آباد کرنے والے بن جائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

آئیے!شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’101مَدَنی پھول‘‘ سے ناخُن کاٹنے کی سنتیں اور آداب سنئے : *جُمُعہ کے دن ناخُن(Nails) کاٹنامُستَحَب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے۔ ([1]) صَدْرُ الشَّریعہ ، مَولاناامجد علی اعظمی  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ 


 

 



[1]در مختار ، کتاب الحظر و الاباحۃ ، باب الاستبراء وغیرہ ، ۹ / ۶۶۸ ماخوذا