Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

سامنے رکھ کر غور کر لینا چاہیے کہ آیا یہ چیزیں اُن کے لئے اچھا دوست ثابت ہو رہی ہیں یا بُرا۔ اگر بُرا دوست ثابت ہو رہی ہوں تو فوراً اِن سے جان چھڑا لینی چاہیے۔ اللہ پاک توفیق عطا فرمائے  آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم۔   

اِصْلَاحِ  اُمَّت کے لئے دعوت اسلامی کا کردار

الحمدُ للہ اس وَقْت اُمّت کو نیکیوں کی طرف راغب کرنے اور وَقْت کی اہمیت دلوں میں ڈالنے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اَہم کردار ادا کر رہی ہے ،  بالخصوص اچھی صحبت کی فراہمی کا جو کارنامہ دعوتِ اسلامی نے انجام دیا ، اپنی مثال آپ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! سُنّتوں کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ، عاشقانِ رسول دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں اور برقی مبلّغ کی صُورت میں مَدَنی چینل تو ہر ایک کی دسترس میں ہے ، اس کے عِلاوہ دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کی طرف سے  یوٹیوب ، فیس بک ، وٹس ایپ اور انٹرنیٹ پر مختلف چینلز بھی بنے ہوئے ہیں ، جن کے ذریعے دُنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر عِلْمِ دین سیکھنے اور عَمَل کا جذبہ پانے کے لئے مدد حاصِل کی جا سکتی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی ان تمام ڈیجیٹل سروسز سے فائِدہ اُٹھانے اور ان کی تفصیلات کے لئے اپنے موبائل پر ایک ایپلی کیشن بنام  Dawat-e-Islami Digital Services  (دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز) ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ، اس میں دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جارِی کردہ تمام موبائل ایپلی کیشنز ، ویب سائٹس اور ان کے متعلق معلومات شامِل ہیں۔

نیک عمل نمبر30 کی ترغیب