Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha
نیکیاں درج فرمائے گا ، 4 ہزار گناہ بخش دے گا اور 4 ہزار دَرَجات بلند فرمائے گا۔ ([1])
آسان نیکیوں کی تفصیلی مَعْلُومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کِتَاب “ آسان نیکیاں “ پڑھیئے۔
]9[ : نواں نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! زِندگی بامقصد بنانے اور زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے لئے محض نیکیاں کرنا کافِی نہیں ، اس پر استقامت پانا بھی ضروری ہے اور استقامت کیسے ملے گی؟ بہت آسان طریقہ ہے ، اگر ہم یہ طریقہ اپنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ! نیک کاموں پر استقامت بھی مِل جائے گی اَوْر اللہ پاک نے چاہا تو دِل میں گُنَاہوں سے نفرت بھی پیدا ہو گی۔ کرنا کیا ہے؟ بَس روزانہ چند منٹ کے لئے قبر وآخرت کا تَصَوُّر جَمَا کر اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لینا ہے۔ اگر ہم روزانہ بِلا ناغہ چند منٹ کا یہ ایک کام کرنے والے بن جائیں تو یقین مانئے! زِندگی سنور جائے ، ہم صِرْف نیک ہی نہیں دوسروں کو نیک بنانے والے بھی بَن جائیں اور پھر یہ چند منٹ کا کام ہے کتنا فائدے مند؟ یہ جاننے کے لئے حدیثِ پاک سُن لیتے ہیں ، ہمارے پیارے آقا ، مِعْرَاج کے دولہا صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : (آخرت کے مُعَاملے میں )گھڑی بھر کے لئے غور و فکر کرنا 60 سال کی عِبَادت سے بہتر ہے۔ ([2]) سُبْحٰنَ اللہ! سُبْحٰنَ اللہ!
وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنت کا ہم مفلس کیا مول چکائیں ، اپنا ہاتھ ہی خالی ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اپنا جائِزہ لے کر نیکیاں کمانے کا یہ عَمَل شیخِ طریقت ، امیر