Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha
حالتِ وُضو میں قبض کریں ، اس کے لئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔ ([1])
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بعض عارفین (یعنی بلند درجہ اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ) نے فرمایا : جو ہمیشہ باوُضُو رہے اللہ پاک اسے 7 فضیلتوں سے مشرف فرماتا ہے : (1) : فرشتے اس کی صحبت میں رغبت کریں (2) : قلم اس کی نیکیاں لکھتا رہے (3) : اس کے اعضا تسبیح کریں (4) : اس کی تکبیرِ اُوْلیٰ فوت نہ ہو (5) : جب سوئے اللہ پاک کچھ فرشتے بھیجے کہ جِنّوں اور انسانوں کے شَر سے اس کی حفاظت کریں (6) : سَکراتِ موت (یعنی نزع کا وقت) اُس پر آسان ہو (7) : جب تک باوُضُو رہے ، اللہ پاک کی امان میں رہے۔ ([2])
]8[ : آٹھواں نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! اگر زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کی خواہش ہے تو اس کے لئے ہمیں آسان نیکیاں اپنے معمولات کا حِصَّہ بنا لینے میں بالکل دیر نہیں کرنی چاہئے۔ مثال کے طور پر *اذان واقامت کا جواب دینا آسان نیکی ہے۔ اَحادِیث میں بیان کردہ مضامین کے مطابق جو اسلامی بھائی ایک دِن کی پانچ نمازوں کی اذان اور اقامت کا جواب دینے میں کامیاب ہو جائے ، اسے 3 کروڑ 24 لاکھ نیکیاں ملیں گی ، 3 لاکھ 24 ہزار درجات بلند ہوں گے اور 3 لاکھ ، 24 ہزار گناہ معاف ہوں گے۔ ([3])*اسی طرح ہر نیک وجائِز کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھنا بھی آسان نیکی ہے اور اس کا ثواب اتنا ہےکہ بس ہر وقت بِسْمِ اللہ ، بِسْمِ اللہ پڑھتے رہنے کو ہی دِل چاہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : جو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے گا ، اللہ پاک ہر حرف کے بدلے اس کے نامۂ اعمال میں 4 ہزار