Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

لگاتے وقت کی دُعا غرض دِن رات کی کئی دُعائیں ہیں ، جو ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کے معمولات کا حِصّہ تھیں ، اگر ہم بھی یہ دُعائیں یاد کر لیں اور ہر کام سے پہلے دُعا پڑھ لیا کریں تَوْ اِس کا ایک فائدہ تو یہ ہو گا کہ ہمارے کاموں میں بَرَکت آجائے گی ، کہ جو کام ذِکْرُ اللہ سے شروع کیا جائے اس میں برکت ہوتی ہے ، دوسرا فائدہ یہ ہو گا کہ دُعا عِبَادت بلکہ عِبَادت کا مغز ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک کےہاں کوئی چیز دُعا سے زیادہ بُزُرگی والی نہیں۔ ایک حدیثِ قدسی میں ہے ، اللہ پاک فرماتا ہے : اَنَا مَعَہٗ اِذَا دَعَانِی  میں بندے کے ساتھ ہوتا ہوں ، جب وہ مجھ سے دُعا کرے۔ دُعائیں پڑھنے کا تیسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ سارِی دُعائیں ذِکْر اَذْکار کے ضمن میں آتی ہیں اور ذِکْر کرنا اَفْضَل ترین نیکی ہے۔ پارہ 2 ، سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ ، آیت : 152 میں اِرْشاد ہوتا ہے :

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ   ۲ ، البقرة : ۱۵۲) 

ترجمہ کنز الایمان : تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچہ کروں گا۔

حدیثِ قدسی میں ہے ، اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے : بندہ میرا ذِکر کرتا ہے ، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ، اگر وہ دِل میں مجھے یاد کرے ، میں اسے اکیلا ہی یاد کرتا ہوں ، اگر وہ مجمع میں مجھے یاد کرے میں اُسے اس سےبہتر مجمع میں یاد کرتا ہوں۔ ([1]) جنّتی صحابی حضرت مُعَاذ بن جَبَلرَضِیَ اللہُ  عَنْہُ نے عَرْض کیا : یا رسول اللہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم! کون سا عمل اللہ پاک کو زیادہ محبوب ہے؟ فرمایا : تمہیں موت آئے اور زبان ذِکْرِ الٰہی سے تَر ہو۔ ([2])


 

 



[1]...بخارى ، كتابُ التَّوْحيد ، صفحہ : 1787 ، حدیث : 7405۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمان ، باب : فِیْ مَحَبَّۃِ اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 393 ، حدیث : 516۔