Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha
آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([1])
طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے شَیْخ طریقت ، امیر ِاہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمد اِلیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو۲ رسالے 101 مَدَنی پھول ، 163 مَدَنی پھول اور مکتبۃ المدینہ کی 2 کتابیں بہارِ شریعت حِصَّہ 16اورسنتیں اور آداب پڑھیئے۔ اس کے عِلاوہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سَفَر کر کے بھی سُنّتیں سیکھی جا سکتی ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
]6[ : چھٹا نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزرا کرے تو ایک بہت ہی پیاری سُنّت ہے ، اس سُنَّت کو اپنی زِندگی کا لازِمی حِصَّہ بنا لینا چاہیے ، وہ پیاری پیاری سُنَّت کیا ہے؟ “ مَاثُوْر (یعنی قرآن وحدیث میں سکھائی گئی) دُعائیں پڑھنا “ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم دُعائیں بڑی کثرت سے پڑھا کرتے تھے ، کھانا کھانے کی دُعا ، پانی پینے کی دُعا ، سونے کی دُعا ، سَو کر اُٹھنے کی دُعا ، گھر میں داخِل ہونے کی دُعا ، گھر سے نکلنے کی دُعا ، آئینہ دیکھنے کی دُعا ، دودھ پینے کی دُعا ، کسی کو مسکراتا دیکھ کر پڑھنے کی دُعا ، شکریہ ادا کرنے کی دُعا ، غصہ آنے کے وقت کی دُعا ، مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دُعا ، بازار میں داخِل ہوتے وقت کی دُعا ، نیا لباس پہننے کی دُعا ، تیل