Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha
ہے ، آئیے! موجودہ دور کے بہترین عالِمِ نیت ، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ ثواب بڑھانے کا نسخہ “ سےاس کا طریقہ سُنتےہیں ، آپ فرماتے ہیں : کسی بھی عملِ خیر میں اچھی نیت کا مطلب یہ ہے کہ جو عمل کیا جا رہا ہے ، دِل اُس کی طرف متوجہ ہو اور وہ عمل رضائے الٰہی کے لئے کیا جا رہا ہو۔ یاد رہے! صِرْف زبانی کلام یا سوچ یا بےتوجہی سے ارادہ کرنا ، ان سب سے نیت کوسوں دُور ہے کیونکہ نیت اس بات کا نام ہے کہ دِل اس کام کو کرنے کےلئے بالکل تیار ہو یعنی عزمِ مُصَمَّمْ اور پکا ارادہ ہو۔ جو اچھی نیتوں کا عادِی نہیں ، اسے شروع میں بہ تکلف اس کی عادت بنانی پڑے گی ، مطلوبہ نیک کام شروع کرنے سے قبل کچھ رُک کر موقع کی مناسبت سے سَر جھکائے ، آنکھیں بند کئے ، ذہن کو مختلف خیالات سے خالی کر کے نیتوں کے لئے یکسو ہو جانا مفید ہے ، اِدھر اُدھر نظریں گھماتے ، بدن یا لباس وغیرہ کو سہلاتے کھجاتے ، کوئی چیز رکھتے اُٹھاتے یا جلد بازی کےساتھ نیتیں کرنا چاہیں گے تو شاید نہیں ہو پائیں گی۔ ([1])
نیت کے بارے میں تفصیلی معلومات جاننے کے لئےامیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رِسالہ “ ثواب بڑھانے کے نسخے “ اور کتاب “ نیکی کی دعوت “ ، صفحہ 107 تا 121 کا مُطَالعہ کیجئے۔ اللہ نے چاہا تو بہت ساری معلومات کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔
]4[ : چوتھا نسخہ : پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم زیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنا چاہتے ہیں تو ہمیں “ ایک پَنْتھ دو کاج “ والے فارمولے پر عمل کرنا چاہیے۔ “ ایک پَنْتھ دو کاج “ ایک محاورہ ہے ، اس کا معنی ہے : ایک تدبیر سے 2 کام انجام دینا۔ مطلب یہ ہے کہ