Book Name:Barakate Namaz aur Tarke Namaz ke Waeiden

حَسْبِ توفیق اسے اچھا کھلانا ، اس کے رِہن سہن کا اچھا انتظام کرنا وغیرہ کارِ ثواب ہے ، مہمان نوازی کی ایک سُنّت یہ بھی ہے کہ جب مہمان جانے لگے تو اسے دروازے تک رخصت کرنے جائے۔ اللہ پاک ہم سب کو “ سُنتِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکا عامِل بنائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔

جس کو چاہا میٹھے مدینے کا اس کو مہمان کیا               جس پر نظرِ کرم فرمائی اس پر یہ احسان کیا([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

 الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)  یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([2])

(2)تمام گُناہ مُعاف

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 196۔

[2]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 151 ، خلاصۃً۔