Book Name:Barakate Namaz aur Tarke Namaz ke Waeiden

سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                        جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

مہمان نوازی سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ آخری نبی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : آدمی جب اللہ پاک کی رضا کے لئے اپنے بھائی کی مہمان نوازی کرتا ہے اور اس کی کوئی جزا اور شکریہ نہیں چاہتاتو اللہ پاک اس کے گھر میں دس فرشتوں کو بھیج دیتا ہے جو پورے ایک سال تک اللہ پاک کی تسبیح و تہلیل اور تکبیر پڑھتےاور اس بندے(یعنی مہمان نوازی کرنے والے)کے لئے مغفرت کی دُعا کرتے رہتے ہیں اور جب سال پورا ہو جاتا ہے تو ان فرشتوں کی پورے سال کی عبادت کے برابر اس کے نامۂ اعمال  میں اس کی عبادت لکھی دی جاتی ہے اور اللہ پاک کے ذمۂ کرم پر ہے کہ اس کو جنت کی پاکیزہ غذائیں “ جَنّۃُ الْخُلْد “ اور نہ فنا ہونے والی بادشاہی میں کھلائے۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول! “ مہمان نوازی سُنّتِ مصطفٰے “ ہے *ہمارے پیارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم بہت مہمان نواز ہیں *حتیٰ کہ بعض اَوْقات تو آپ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم قرض لے کر بھی مہمان کی مہمان نوازی فرمایا کرتے تھے۔  چنانچہ حضرت ابو رافعرَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں : ایک روز آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمکے ہاں ایک مہمان آیا تو آپ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی زِرَہ گِرْوِی رکھ کر قرض لیا اور مہمان کی مہمان نوازی فرمائی۔ ([3])

پیارے اسلامی بھائیو!جب بھی مہمان تشریف لائے تو سُنّت پر عمل کی نیت سے اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا ،


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، ایمان کی کتاب ، کتاب وسُنت کو مضبوط تھامنے کا باب ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]...کَنْز العُمَال ، جزء : 9 ، جلد : 5 ، صفحہ : 110 ، حدیث : 25878۔

[3]...مُسْنَد البَزَّار ، جلد : 9 ، صفحہ : 315 ، حدیث : 3863۔