Book Name:Quran Kay Huqooq

ایک مرتبہ رات کے وقت آپ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق  رَضِیَ اللہ عَنْہ مَا کوساتھ لیا اور حضرت عبداللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ عَنْہ  کے ہاں تشریف لائے ، حضرت عبداللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ عَنْہ  اس وقت قرآنِ مجید کی تلاوت کر رہے تھے ، پیارے آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم دیر تک کھڑے ان کی تلاوت سنتے رہے ، پھر فرمایا : جو شخص قرآنِ کریم کو ایسے پڑھنا چاہے جیسے نازِل ہوا ہے تو وہ اِبْنِ اُمِّ عَبْدکی طرح قراءَت کرے (اِبْنِ اُمِّ عبد حضرت عبداللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ عَنْہ  کی کنیت ہے)۔ ([1]) ایک روزآپ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت عبداللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ عَنْہ  کو فرمایا : عبداللہ! مجھے قرآن سُناؤ! حضرت عبداللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ عَنْہ  نے عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم! میں سُناؤں؟ حالانکہ قرآن آپ پر نازِل ہوا ہے؟ فرمایا : ہاں۔ حضرت عبداللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ عَنْہ  نے سُوْرَۂ نِسَآء کی تلاوت کی ، رسولِ رَحْمت ، شفیعِ اُمَّت صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم قرآن سنتے رہے اور آپ کی مبارک آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ ([2])

قاضِی عیاض مالکی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  نے شِفَا شریف میں “ عشق مصطفےٰ “ کی علامات کا شُمار کیا تو ان میں ایک علامت “ محبتِ قرآن “ لکھی کہ جو شخص قرآن سے محبت کرتا ہے وہی رسولِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سے بھی محبت کرتا ہے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں : جو یہ جاننا چاہے کہ اس کے دِل میں اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی محبت ہے یا نہیں ، وہ دیکھے کہ قرآنِ مجید سے محبت کرتا ہے یا نہیں ، اگر تو اس کے دِل میں قرآنِ مجید کی محبت ہے تو سمجھ لے کہ وہ اللہ پاک اور


 

 



[1]...ابن ماجہ ، فضل عبد اللہ  بن مسعود ، صفحہ : 36 ، حدیث : 138۔

[2]...بُخاری ، کتاب : التفسیر ، صفحہ : 1138 ، حدیث : 4582۔