Baap Kay Huqooq

Book Name:Baap Kay Huqooq

دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے ، حسبِ توفیق تقسیمِ رسائل بھی  کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی ڈھیروں ڈھیر برکتیں نصیب ہوں  گی۔ اللہ کریم ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کو مزید لگن کے ساتھ  اس عظیمُ الشَّان کام کو مزیدآگے بڑھانے کی سعادت نصیب فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ نے  اگرچہ والد کا حق وَلَد(اولاد) پر نہایت اعظم بتایا  یہاں تک کہ اپنے حق کے برابر اس کا ذکر فرمایا کہاَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ۲۱ ، لقمن : ۱۴)حق مان میرا  اور اپنے ماں باپ کا ، مگر ولد(اولاد)  کا حق بھی والدپرعظیم رکھا ہے کہ ولد مُطْلَق اسلام ، پھر خصوصِ جوار ، پھر خصوصِ قرابت ، پھر خصوصِ عیال ، ان سب حقوق کا جامع ہو کر سب سے زیادہ خصوصیتِ خاصہ رکھتا ہے اور جس قدر خصوص بڑھتا جاتا ہے حق اشدّ وآکد (یعنی بہت مضبوط ) ہوتا جاتا ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۴ / ۴۵۱)

                             اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہسے پوچھا گیا : کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کا والد ایک عرصہ سے اعمٰی(نابینا) ہوگیاہے دونوں خیاطی(درزی کا کام) کرتے ہیں اور عددفروخت کے واسطے تیار کرتے ہیں ، والدِ زید فروخت مال کے لئے بازار کو دو چار  گھنٹے کوجایاکرتاہے کہ قدیم سے اس کی عادت ہے شرعاً اس میں زید پر توکوئی الزام نہیں۔ باپ کا مال بیٹے کو کھاناحرام ہے یاحلال؟دونوں کی خورش(خوراک) یک جائی (اِکٹھی)ہے ، باپ کا حق بیٹے پر کب رہتا ہے اور بیٹے کا باپ پر کب تک؟