Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

بھی اپنے ہاتھ کو حرام کی جانب نہیں بڑھائے گا بلکہ ہمیشہ اطاعتِ الٰہی میں استعمال کریگا ۔  (۵)اس کے قدموں میں : وہ اس طرح کہ وہ انہیں اللہ پاک  کی نافرمانی میں نہیں اٹھائے گا بلکہ اس کے حکم کی اطاعت کے لئے اٹھائے گا ۔ (۶)اس کے دل میں : وہ اس طرح کہ وہ اپنے دل سے بغض ، کینہ اور مسلمان بھائیوں سے حسد کرنے کو دور کر دے اور اس میں خیرخواہی اور مسلمانوں سے نرمی کا سلوک کرنے کا جذبہ بیدار کرے (۷)اس کی اطاعت وفرمانبرداری میں : اس طرح کہ وہ فقط اللہ پاک کی رضا کے لئے عبادت کرے اور ریاء ونفاق سے خائف رہے ۔ (۸)اس کی سماعت میں : اس طرح کہ وہ جائز بات کے علاوہ کچھ نہ سنے ۔ [1]

                             اے عاشقانِ رسول !پتا چلا کہ قبر وحشر اور حساب ومیزان وغیرہ کے حالات سن کر یا پڑھ کر محض چند آہیں بھر لینا …یا… اپنے سر کوچند مرتبہ اِدھر اُدھر پِھرا لینا …یا… کف ِافسوس مل لینا…یا پھر…چند آنسو بہا لینا ہی کافی نہیں ، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خوفِ خدا کے عملی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے گناہوں کا ترک کردینا اور اطاعتِ الٰہی میں مشغول ہوجانابھی اُخروی نجات کے لئے بے حد ضروری ہے ۔ اس کا ایک بہترین ذریعہ امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مدنی انعامات بھی ہیں ، ان پر عمل کرنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ دل میں خوف خدا پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا مدنی ذہن بنے گا۔ روزانہ فکر مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ ہر ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے اِنْ شَآءَ اللّٰہ اس کی برکت سے دین ودنیا کی بے شمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔


 

 



[1]     درة الناصحین ، المجلس الثلاثون....الخ ، ص109