Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

سے (Islamic E Book Library) کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے۔ مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی شائع کردہ تقریباً تمام ہی کتب و رسائل (تقریباً 38 زبانوں میں)اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے تحریری بیانات بھی اس ایپلی کیشن میں شامل ہیں۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں کے مدنی پھول اور مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات بھی اس ایپلی کیشن میں شامل کیے جاتے ہیں۔

                             پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سنا کہ  دنیا میں انسان جو کچھ کرتا ہے کل بروزِ قیامت اسے اس کا نامۂ اعمال پکڑا دیا جائے گا جس میں وہ سب کچھ درج ہوگا جو اس نے کیا اور انہی اعمال کے مطابق وہ سزا اورجزا کا مستحق ہوگا ۔ ہم نے یہ بھی سناکہ ہمارے بزرگانِ دین اعمال کے پیش ہونے کا انتہائی خوف رکھتے  اورخود کو گناہوں سے بہت دُور رکھتے تھے۔ آج ہمیں بھی اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کرنے کی حاجت ہے ، خوفِ خدا یہ نہیں کہ زبان سے کہہ دیا کہ میں اللہ پاک سے ڈرتا ہوں اور اعمال وہی جو پہلے گناہوں والے  تھے اب بھی ہیں بلکہ علما نے خوفِ خدا کی علامات بیان کی ہیں چنانچہ حضرت فقیہہ ابواللیث سمر قندی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ  اللہ پاک کے خوف کی علامت آٹھ چیزوں میں ظاہر ہوتی ہے : (۱)انسان کی زبان میں : وہ اس طرح کہ اللہ پاک  کا خوف اس کی زبان کو جھوٹ ، غیبت ، فضول گوئی سے روکے گا اور اُسے ذکراللہ ، تلاوتِ قرآن اور علمی گفتگو میں مشغول رکھے گا ۔ (۲)اس کے شکم میں : وہ اس طرح کہ وہ اپنے پیٹ میں حرام کو داخل نہ کریگا اور حلال چیز بھی بقدر ِضرورت کھائے گا ۔ (۳)اس کی آنکھ میں : وہ اس طرح کہ وہ اسے حرام دیکھنے سے بچائے گا اوردنیا کی طرف رغبت سے نہیں بلکہ حصول ِعبرت کے لئے دیکھے گا۔ (۴)اس کے ہاتھ میں : وہ اس طرح کہ وہ کبھی