Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

بارگاہِ الٰہی میں پیشی کا خوف پانے کا ذریعہ

اے عاشقانِ رسول !گناہوں کی کثرت ، دنیا کی طلباور علم ِ دِین سے دوری ، اللہ پاک کی بارگاہ میں پیشی کا  خوف  نہ ہونے  کے اہم ترین اسباب ہیں ، جن کی وجہ سے  اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہونے کا خوف دل سے نکل جاتا ہےاور انسان گناہوں کی دلدل میں پڑ جاتا ہے۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیشی کے خوف کو پانے کے لیےخود احتسابی ، نیک لوگوں کی صحبت اورقرآن وحدیث میں موجود خوفِ خدا کے فضائل پیشِ نظر رکھےجائیں کہ جو ربّ کے حضور اس کے خوف کے سبب کھڑا ہونے سے ڈرا اس کے لیے دو جنّتوں کی بشارت ہے ،  دنیا میں خوف ِخدا رکھنے والےکے لیے کل بروزِ قیامت امن کی بشارت(خوشخبری) ہے ، خوفِ خدا سے نکلنے والے آنسو جسم کے جس حصے پر گِریں اس پر جہنم کی آگ حرام ہونے کی نوید(خوشخبری) سنائی گئی ہے۔ خوفِ خدا سے ڈرنے والے کے گناہ درخت کے پتوں کی طرح جھڑ جاتے  ہیں۔ بزرگانِ دِین کے خوفِ خدا پر مشتمل واقعات کا مطالعہ کیا جائے ۔ اس کےلیے مکتبۃ المدینہ کی کتب’’ خوفِ خدا ،  توبہ کی روایات وحکایات ، احیاء العلوم ‘‘(Volume-3)  وغیرہ کا مطالعہ بہت مفید ہے ۔

اسلامک ای بُک لائبریری(ISLAMIC EBOOK LIBRARY)

               پیارےاسلامی بھائیو!آخرت کے دن کے حساب و کتاب کے خوف کو پانے کا ایک ذریعہ دِینی کتب کا مطالعہ کرنا بھی ہے ، بالخصوص وہ کتب جن میں آخرت کے معاملات کی تفصیل بیان کی گئی ہو ۔

                             اَلْحَمْدُللہدعوتِ اسلامی  کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ(I.T Department) کی کوشش