Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت مولانا امام اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : جس نے جان بوجھ کر ایک وقت کی نماز چھوڑی ہزاروں سال جہنَّم میں رہنے کا مستحق ہوا ، اور یہ مستحق تب تک رہے گا جب تک اپنے اس گناہ سے توبہ اور نمازکی قضا نہ کر لے۔ [1] اس سے اندازہ لگائیے کہ جب ایک نماز کو جان بوجھ کر چھوڑنے پر  ہزاروں سال تک جہنم میں رہنا پڑے گاتو جوشخص دن بھر کی تمام نمازیں جان بوجھ کر ترک کر دیتا ہو بلکہ سِرے سے نمازہی نہ  پڑھتا ہو تو وہ کس قدر سخت عذاب كا شكارہوگا۔

میں پانچوں نمازیں پڑھوں با جماعت                                          ہو توفیق ایسی عطا یااِلٰہی[2]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اللہ کی بارگاہ میں پیشی کا خوف

    حضرت حسن بصری  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ایک فاحشہ عورت کی خوبصورتی کے  بارے میں کہا  جاتا تھا کہ دنیا  کے حُسن کا تیسرا حصہ اُس کے پاس ہے ۔ وہ اپنا آپ کسی کو سونپنے کی اجرت سو 100دینار لیتی تھی۔ ایک مرتبہ ایک عابد کی نگاہ اس پر پڑ گئی اور وہ اس کا قُرب پانے کے لئے بے چین ہو کر 100دینار جمع کرنے میں مشغول ہو گیا۔   جب مطلوبہ رقم پوری ہو گئی تو وہ اس کے پاس پہنچا اور کہا کہ : ’’تیرے حسن نے مجھے دیوانہ کر دیا ہے ، میں نے تجھے حاصل کرنے کے لئے اپنے ہاتھ کی محنت سے یہ  100دینار جمع کئے ہیں ۔ ‘‘اس فاحشہ نے کہا  : ’’یہ میرے وکیل کو دے دو ، تاکہ وہ


 

 



[1]   فتاوی رضویہ ، 9 / 158 ، ملخصاً

[2]   وسائل بخشش ، مرمم ، ص102