Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

دیا  مگر وہ اسلامی بھائی بڑے پیارےاندازمیں  دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول کی برکتیں  بتانے کےساتھ ساتھ سُنّتوں  بھرےاجتماع میں  شرکت کاذہن  بھی دیتےرہے ، اللہ کریم کے فضل و کرم سےوہ ہفتہ وار سُنتوں بھرےاجتماع میں  شریک ہوگئے ، سُنتوں بھرے اجتماع میں  مبلغِ دعوتِ اسلامی کابیان پھر ذِکْرُ اللہاورآخر میں رقت انگیز دعانے توان  کےدل کی دنیاہی بدل دی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!انہوں نےسچے دل سےتوبہ کی اور سُنّتوں بھری زندگی بسرکرنے کیلئے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

ہے تجھ سے دعا ربِ اکبر! مقبول ہو فیضانِ سُنت

مسجد مسجد گھر گھر پڑھ کر ، اسلامی بھائی سناتارہے[1]

               آئیے! ہم اس بے خوفی کو اللہ پاک کی بارگاہ میں پیشی کے خوف سے تبدیل کرنے کے چند علاج سنتے ہیں کہ کیسے ہم اپنے  دل میں اس بات کو پختہ کرسکتے ہیں کہ ہمیں اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوکر اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔

خوف خدا کی کمی کےاسباب اور علاج

پیارے اسلامی بھائیو! مشاہدہ ہے کہ جو شخص جس شے میں رغبت رکھتا ہے ، ہمیشہ اُسی کے بارے میں سوچتا رہتا ہے اور اسی کے بارے میں غور و فکر کرتا رہتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق بھی یہی بتاتی ہے کہ انسان وہی بنتا ہے جو پورا دن سوچتا ہے ۔ جیسا کہ امام محمد بن محمد غزالی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : کپڑے کاتاجر ، بڑھئی(لکڑی کا کام کرنے والاCarpenter) ، معمار(تعمیرات کا کام کرنے والا)اورجولاہا(کپڑا بُننے والا) جب کسی آباد


 

 



[1]   وسائلِ بخشش (مُرمَّم) ، ص475