Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

امیراہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو سلامت رکھے کہ جنہوں نے اپنے مریدین ، طالبین و محبین اوردُنیا بھر کے عاشقانِ رسول  کو نیک اعمالکی ایسی پیاری سوغات عطا فرمائی ہے کہ اگرہم واقعی اِخلاص اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنی زندگی ان نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے  گزارنے میں کامیاب ہو جائیں تو اللہ پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ اِنْ شَاۤءَ اللہ نیک اعمال پر عمل  کی برکت سے دونوں جہاں میں  خیروبرکت نصیب ہوگی۔ اِنہی نیک اعمال میں  نیک عمل نمبر 20 ہے : کیا آج آپ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو  اپنے نگران کے دیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم ازکم 2گھنٹے دِیے؟۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی  کام “ مسجددرس “

پیارے اسلامی بھائیو!ذیلی حلقےکے12دینی کاموں میں سےروزانہ کا ایک  دینی کام مسجددرسبھی ہے۔ *مسجد درسسےمسجدیں آباد ہوتی ہیں*مسجد درس سے انفرادی کوشش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ * مسجددرسسےنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے*مسجد درس کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانےکاموقع ملتاہے۔ آئیے ! بطورترغیبمسجد درس کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں ، چنانچہ

بغض و عناد نکل گیا

                                                پنجاب ، پاکستان کےایک اسلامی بھائی  دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہونے سےپہلےگناہوں میں مبتلاتھے ، ایک روزمحلےکی مسجدمیںمدنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت) ہو رہا تھا ، ان کی خوش قسمتی کہ وہ مدنی درس میں شریک ہو گئے۔ اس کے بعدانہوں نے اس اسلامی بھائی سےلڑائی جھگڑے کے  اندازمیں  بحث مباحثہ شروع کر