Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

ہوتی ؟ بارگاہِ الٰہی میں حاضر ہونے کی تیاری کیسے کریں؟ ، ایک گناہ کی شرمندگی سے چہرے کا سب گوشت جھڑگیا ، خوفِ خدا کی کمی کے اسباب اور اُن کا علاج سننے  کے ساتھ اور بھی بہت مفید معلومات  ہمارے آج کےبیان میں شامل ہیں ۔

بارگاہ الٰہی میں پیشی کا خوف

حضرت  شیخ سَعْدی شِیْرازی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : “ مسجد الحرام میں کچھ لوگ کعبۃ اللہ شریف کے قریب عبادت میں مصروف تھے۔ اچانک انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ دیوار ِ کعبہ سے لپٹ کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہا ہے اور اس کے لبوں پر یہ دعا جاری ہے ، “ اے اللہ ! اگر میرے اعمال تیری بارگاہ کے لائق نہیں ہیں تو کل قیامت میں  مجھے اندھا اٹھانا ۔ “

    لوگوں کو یہ عجیب وغریب دعا سن کر بڑی حیرانی ہوئی ، انہوں نے دعا مانگنے والے سے پوچھا : اے شیخ ! ہم تو قیامت میں عافیت کے طلب گار ہیں اور آپ اندھا اٹھائے جانے کی دعا فرما رہے ہیں ، اس میں کیا راز ہے ؟ اُس شخص نے روتے ہوئے جواب دیا ،  میرا مطلب یہ ہے کہ اگر میرے اعمال اللہ پاک  کی بارگاہ کے لائق نہیں تو میں قیامت میں اس لئے اندھا اٹھایا جانا پسند کرتا ہوں کہ مجھے لوگوں کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے ۔ وہ سب لوگ اس عارفانہ جواب کو سن کر بے حد متأثر ہوئے لیکن اپنے مخاطب کو پہچانتے نہ تھے ، اس لئے پوچھا ، “ اے شیخ ! آپ کون ہیں ؟'' اس نے جواب دیا ، ''میں عبدالقادر جیلانی ہوں ۔ “ [1]


 

 



[1]     خوفِ خدا ، ص 120  (فیضان سنت بحوالہ گلستان ِ سعدی ، ص733)