Book Name:Bargahe Ilahi Mein Paishi Ka Khouf

پرکھ لے ۔ ‘‘جب وکیل نے دینار  کے کھوٹا کھرا ہونے کو دیکھ لیا تو اس نے عابد کو اندرجانے کی اجازت دے دی ۔ جب وہ گناہ کے لئے فاحشہ کے نزدیک بیٹھا ، تو اسے  اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہونا یاد آگیا ، یاد خوف میں تبدیل ہوئی ، جسم تھر تھر کانپنے لگا ، شہوت جاتی رہی ۔ اس نے فاحشہ سے کہا :  ’’مجھے چھوڑ دے ، میں واپس جانا چاہتا ہوں ، اور یہ 100دینار بھی تو ہی رکھ لے ۔ ‘‘عورت نے کہا : ’’یہ کیا؟ میں تجھے پسند آئی ، تو نے اتنی محنت سے یہ دینار جمع کئے اور اب جبکہ تیری خواہش پوری ہونے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ، تو واپس جانا چاہتا ہے ؟  ‘‘عابد نے کہا : ’’میں اپنے ربّ کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا ہوں ، اس لئے میرا تمام عیش ختم ہو گیا ہے  ۔   ‘‘

    طوائف یہ بات سن کر بہت متأثر ہوئی ، چنانچہ اس نے کہا : ’’اگر واقعی یہ بات ہے تو میرا خاوند تیرے علاوہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ ‘‘عابد نے کہا  : ’’مجھے چھوڑ دے ، میں یہاں سے جانا چاہتا ہوں ۔ ‘‘عورت نے کہا  : ’’میں تجھے صرف اس شرط پر جانے دوں گی کہ تو مجھ سے شادی کر لے۔ ‘‘عابد نے کہا  : ’’جب تک میں یہاں سے نکل نہ جاؤں ، یہ ممکن نہیں  ۔ ‘‘ عورت نے کہا  : ’’ٹھیک ہے  ! لیکن اگر میں بعد میں تیرے پاس آؤں تو کیا تو مجھ سے شادی کر لے گا ؟ ‘‘عابد نے کہا  : ’’ٹھیک ہے ۔  ‘‘ پھر اس عابد نے منہ چھپایا اور اپنے شہر کو نکل کھڑا ہوا ۔    اس عورت نے بھی توبہ کی اور اس عابد کے شہر میں پہنچ گئی ، جب وہ پتہ معلوم کرتی ہوئی عابد کے سامنے پہنچی تواِسے دیکھ کر اُس عابد نے ایک زور دار چیخ ماری اور خوف خدا کے سبب اس کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کرگئی۔ عورت نے لوگوں سے پوچھا : ’’اس کا کوئی قریبی رشتہ دار ہے ؟  ‘‘بتایا گیا :  ’’اس