Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din

جائے گی تووہ بھاری(Heavy)ہو جائے گا اور قربانی کرنے والا اپنے جانور پر سُوار ہوکر  پُل صراط  سے آسانی کے ساتھ گزرجائے گا۔ لہٰذاجومسلمان(مردو عَورت ، بالغ ، مُقیم )مالکِ نصاب ہو(یعنی  اُس شخص کے پاس ساڑھے باوَن تولے چاندی یا اِتنی مالیَّت کی رقم یا اِتنی مالیَّت کا تجارت کا مال یا اِتنی مالیَّت کا حاجتِ اَصلِیَّہ کے علاوہ سامان ہو اور اُس پر اللہ کریم یا بندوں کا اِتنا قرضہ نہ ہو جسے ادا کر کے ذِکر کردہ نصاب باقی نہ رہے)توایسے شخص پرشرعاًقربانی واجب ہے۔ (ابلق گھوڑے سوار ، ص ۶)  لہٰذااُسے  چاہیے کہ وہ خوش دلی کے ساتھ قربانی کا فریضہ سرانجام دے اور ساتھ ساتھ قربانی کے مسائل بھی سیکھنے کی کوشش کرے کیونکہ جس شخص  پر شرعی اُصولوں کی بنا پرقربانی واجب ہے ، اُس پر قربانی سے مُتعلِّق مسائل سیکھنا بھی لازم  ہیں۔

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کئی مُعامَلات میں ہماری رہنمائی کرتی ہے ، اِسی طرح قربانی کرنے والوں کی آسانی کے لیے “ آن لائن قربانی کورس “ بھی کروایاجاتاہے۔ یہ کورْس صِرْف 7 دن کا ہوتا ہے ، جس میں روزانہ صرف آدھے گھنٹے (30منٹ)کی کلاس ہوتی ہے۔ بالخصوص وہ عاشقانِ رسول جو اِس سال قربانی  کی سعادت حاصل کریں گے ، مشورہ ہے کہ وہ یہ قربانی کورْس ضرورکرنے کی کوشش کریں ، تاکہ قربانیشریعت کے مطابق دُرُست طریقے سے ہوسکے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!ہم اِسلامی مہینے ذُو الْحِجَّہ کی فضیلت اورقربانی کے بارے میں سُن رہے تھے۔ عموماً عیدِ قُربان کے موقع پر گوشت کی کثرت کے باعث سبزیاں اور دالیں پکانے کھانے کا رُجحان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور گوشت سے بنے کھانے پکانے کو ہی زیادہ ترجیح دی جاتی ہے ، جس کے باعث گوشت سے جو فوائد و ثمرات ہمیں ملنے تھے ، بہت زیادہ استعمال  کی وجہ سے