Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
اَلْحَمْدُ لِلّٰہمجلسِ تَوقیت نے اب تک نہ صِرْف عِلْم ِتَوقیت کے اُصول و قوانین کے مطابق بے شمار شہروں کے “ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ “ کے نقشے تیار کئے ہیں بلکہ اِس سلسلے میں مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے “ مجلس آئی ٹی “ کے تعاوُن سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام “ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ “ بھی پیش کیاہے ، جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر دُرُست نمازوں کے وقْت کی نشاندہی میں بے حد فائدہ دینے والا ہے۔ کمپیوٹر(ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن) کے ذریعے دنیا بھر کے تقریباً 27 لاکھ مقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے تقریباً 10 ہزار مَقامات کے لئے دُرُست اَوْقاتِ نماز و سَمتِ قِبْلہ آسانی سے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ نظامُ الْاَوْقات کے بارے میں کسی بھی قسم کا مَسئلہ یاتجویز ہو تو مجلس کے اراکین و ذِمّہ داران سے دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اِس اِی میل ایڈریس (prayer@dawateislami.net) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کواِختتام کی طرف لاتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے “ مدنی مرکز کی آباد کاری کیسے ہو؟ “ کے صفحہ نمبر57 ، 56 اور58 سے مسجد کے آداب سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں : * مسجد وفنائے مسجد کی کوئی چیز اِستعمال کرنے کیلئے گھر نہیں لے جا سکتے۔ * پانی ٹھنڈا کرنے والا کُولر عَینِ مسجد میں نہیں رکھ سکتے۔ * عَینِ مسجد میں ہر کسی کو کپڑے دھونا ، سکھانا ، لٹکانا منع ہے۔ * مسجد و فنائے مسجد میں بِلا اِجازتِ شرعی کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کر سکتے۔ * مسجد میں بغیر نِیَّتِاِعْتِکَاف کھانا پینا ، سونا منع ہے۔ * ایسی اَشیا (چیزیں) جن سے اِنْقِطاعِ صف