Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجتماع کے شیڈول کےمطابق “ وُضو کے درمیان پڑھنے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي
(سنن کبری للنسائی ، کتاب عمل الیوم واللیلۃ ، باب مایقول اذا توضأ ، ۶ / ۲۴ ، رقم : ۹۹۰۸)
ترجمہ : اے اللہ پاک! مجھے بخش دے اور میرے گھر میں برکت و کشادگی دے اور میر ی روزی میں برکت عطافرما۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! وُضو کرتے وقْت اِس دعا(کو پڑھنے) کی بہت ہی فضیلت ہے۔
حضرت ابو موسی اَشْعری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اورآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وُضو فرمارہے تھے۔ میں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کویہ دُعا پڑھتے ہوئے سُنا “ اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي “ ۔ حضرت ابوموسی اَشْعری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے عرض کی : یا نَبِیَّ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !میں نے آپ کو اِس ، اِس طرح سے دعا مانگتے ہوئے سُنا ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : کیا کوئی چیز چھوٹ گئی ہے؟ (سنن کبری للنسائی ، کتاب عمل الیوم واللیلۃ ، باب مایقول اذا توضأ ، ۶ / ۲۴ ، رقم : ۹۹۰۸)
سبحٰن اللہ!معلوم ہوا! یہ دعا ایسی فضیلت رکھتی ہے کہ اگر وُضو کرتے ہوئے اِسے پڑھا جائے تو گویا بندہ ، بندہ نواز سے دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں مانگ لیتا ہے۔ (خزینۂ رحمت ، ص۸۴ماخوذاً)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami